چار رمضان کی دعاچار
رمضان کی دعا میں
اللہ کے احکام کے نفاذ، ذکر خدا اور شکرِ خدا جیسے معارف شامل ہیں۔
اللهمّ قوّنی فیهِ علی اقامَةِ امْرِکَ واذِقْنی فیهِ حَلاوَةَ ذِکْرِکَ و اوْزِعْنی فیهِ لاداءِ شُکْرِکَ بِکَرَمِکَ واحْفَظنی فیهِ بِحِفظْکَ وسِتْرِکَ یـا ابْصَرَ النّاظرین اے معبود! آج کے دن مجھے قوت دے کہ تیرے حکم کی تعمیل کروں اس میں مجھے اپنے ذکر کی مٹھاس کا مزہ دے! آج کے دن اپنے کرم سے اپنا شکر ادا کرنے کی توفیق دے! مجھے اپنی نگہداری و پردہ پوشی کی حفاظت میں رکھ! اے دیکھنے والوں میں زیادہ دیکھنے والے!
«اللهمّ قوّنی فیهِ علی اقامَةِ امْرِکَ خدایا! مجھے قوت دے تاکہ بخوبی
عبادت بجا لاؤں اور تیرے امر کی
اطاعت کروں۔ عبادت کیلئے قوت کی ضرورت ہے اور عبادت کی قوت، جسمانی قوت سے ہٹ کر ہے۔
اللَّهُمَّ قَوِّنِی فِیهِ عَلَی اِقَامَةِ اَمْرِکَ اے معبود! آج کے دن مجھے قوت دے کہ تیرے حکم کی تعمیل کروں؛ یہ فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ عبادت کی قوت، قوتِ بازو سے ہٹ کر ہے۔
امام زینالعابدینؑ) صحیفہ سجادیہ کی ۴۴ ویں دعا میں خدا کے ساتھ
مناجات کرتے ہوئے فرماتے ہیں: واعنا علی صیامه؛ یعنی: خدایا! ماہ مبارک رمضان کے روزے رکھنے میں میری مدد فرما۔
(جاری ہے)